ماویٰ ٹرسٹ کے زیراہتمام المصطفیٰ میڈیکل سینٹر، سکھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ماویٰ ٹرسٹ کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت المصطفیٰ میڈیکل سینٹر، سکھر میں ایک شاندار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔

کیمپ کے دوران مریضوں کو نہ صرف مفت معائنہ فراہم کیا گیا بلکہ جدید تشخیصی سہولیات کے تحت مختلف فری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ مزید برآں، مریضوں کو ضرورت کے مطابق مفت ادویات بھی دی گئیں۔

ماویٰ ٹرسٹ کی اس کاوش کو عوامی سطح پر بے حد سراہا گیا اور لوگوں نے اس اقدام کو ایک بہترین سماجی خدمت قرار دیا۔